Posts

Showing posts with the label صدقۃ الفطر کا شرعی حکم کیا ہے ؟

صدقۃ الفطر کا شرعی حکم کیا ہے ؟

Image
      *🌹🤲🏻﷽🤲🏻🌹* صَدَقَۃُ الْفِطْر کے مسائل اور ان کا حل قسط اول (1)- سوال 1 تا 10 *سوال 1:* صدقۃ الفطر کا شرعی حکم کیا ہے  جواب: صدقۃ الفطر واجب ہے.  *(جامع ترمذی،ابواب الزکوۃ، باب ماجاء فی صدقۃ الفطر، جلد 2، صفحہ 151، رقم الحدیث : 674، دارالمعرفۃ بیروت)* نوٹ: صدقۃ الفطر کو فطرانہ اور فطرہ بھی کہتے ہیں.  *سوال2: صدقہ فطر مقرر کرنے کی کیا حکمتیں ہیں ؟ جواب: صدقۃ الفطر مقرر کرنے کی دو حکمتیں ہیں : 1- فضول اور بےہودہ کلام سے روزوں کی طہارت ہو جائے.  2- مساکین کو روزی اور خوراک حاصل ہو جائے.  *(سنن ابو داؤد، کتاب الزکوۃ، باب زکوۃ الفطر، جلد 2، صفحہ 157، رقم الحدیث : 1609، دار احیاء التراث العربی بیروت)* *سوال 3:* صَدَقَۃُ الْفِطْر کِن پر واجب ہوتا ہے ؟ جواب: صَدَقۃُالفطر اُن تمام مسلمانوں  پر واجب ہوتا ہے، جو صاحبِ نِصاب ہوں اور ان کا نصاب، حاجَتِ اَصْلِیَّہ (یعنی ضروریاتِ زندگی جیسے رہنے کا مکان، خانہ داری کا سامان وغیرہ) سے فارغ ہو.  *(فتاوی عالمگیری، کتاب الزکوۃ، الباب الثامن فی صدقۃ الفطر، جلد 1، صفحہ 191، مطبوعہ دارالفکر بیروت، فی...