Posts

Showing posts from April, 2025

مکہّ میں ابوسفیان بہت بے چین تھا ،" آج کچھ ھونے والا ھے

Image
مکہّ میں ابوسفیان بہت بے چین تھا ،" آج کچھ ھونے والا ھے " ( وہ بڑبڑایا ) اسکی نظر آسمان کی طرف باربار اٹھ رہی تھی ۔اسکی بیوی " ھندہ " جس نے حضرت امیر حمزہ کا کلیجہ چبایا تھا اسکی پریشانی دیکھ کر اسکے پاس آگئی تھی " کیا بات ھے ؟ کیوں پریشان ھو ؟ " " ہوں ؟ " ابوُ سُفیان چونکا ۔ کُچھ نہیں ۔۔ " طبیعت گھبرا رھی ھے میں ذرا گھوُم کر آتا ھوُں " وہ یہ کہہ کر گھر کے بیرونی دروازے سے باھر نکل گیا۔ مکہّ کی گلیوں میں سے گھومتے گھومتے وہ اسکی حد تک پہنچ گیا تھا اچانک اسکی نظر شہر سے باھر ایک وسیع میدان پر پڑی ، ہزاروں مشعلیں روشن تھیں ، لوگوں کی چہل پہل انکی روشنی میں نظر آرھی تھی اور بھنبھناھٹ کی آواز تھی جیسے سینکڑوں لوگ دھیمی آواز میں کچھ پڑھ رھے ہوں اسکا دل دھک سے رہ گیا تھا ۔۔۔ اس نے فیصلہ کیا کہ وہ قریب جاکر دیکھے گا کہ یہ کون لوگ ہیں۔ اتنا تو وہ سمجھ ہی چکا تھا کہ مکہّ کے لوگ تو غافلوں کی نیند سو رہے ہیں اور یہ لشکر یقیناً مکہّ پر چڑھائ کے لئے  ہی آیا ھے وہ جاننا چاھتا تھا کہ یہ کون ہیں ؟ وہ آھستہ آھستہ اوٹ لیتا اس لشکر کے کافی قریب پہنچ چکا ت...