حدیث پاک میں آتا ہے کہ ایک دن حضرت جبرائیل علیہ السلام ! حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوئے
💚🌹درود شریف🌹💚 درود شریف احادیث مبارکہ کی روشنی میں : حدیث پاک میں آتا ہے کہ ایک دن حضرت جبرائیل علیہ السلام ! حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوئے اور کہا کہ میں نے آسمانوں پر ایک ایسا فرشتہ دیکھا جو تخت پر بیٹھا ہوا تھا اور اس کی خدمت میں ستر ہزار فرشتے صف بستہ کھڑے تھے اس کی ہر سانس سے اللہ تعالیٰﷻ ایک فرشتہ پیدا فرماتا ہے۔ ابھی ابھی میں نے اسے شکستہ پروں کے ساتھ کوہ قاف میں روتے ہوۓ دیکھا ہے ، اس نے جب مجھے دیکھا تو کہا تم اللہ تعالیٰﷻ کی بارگاہ میں میری سفارش کرو۔ میں نے اس سے پوچھا کہ تیرا جرم کیا ہے، اس نے کہا کہ معراج شریف کی شب جب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سواری گزری تو میں تخت پر بیٹھا رہا تعظیم کے لیے کھڑا نہیں ہوا اس لیے اللہ تعالٰیﷻ نے مجھے اس جگہ اس عذاب میں مبتلا کر دیا ہے۔ حضرت جبرائیل علیہ السلام فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ تعالیٰﷻ کے حضور اس کی سفارش کی اللہ تعالیٰﷻ نے مجھ سے فرمایا تم اس سے کہو کہ یہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجے چنانچہ اس فرشتہ نے آپ پر درود پاک بھیجا تو اللہ تعالیٰﷻ نے اس کی اس لغزش کو معاف فرما دیا۔اور اس کے...