حدیث پاک میں آتا ہے کہ ایک دن حضرت جبرائیل علیہ السلام ! حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوئے

💚🌹درود شریف🌹💚 

درود شریف احادیث مبارکہ کی روشنی میں :
حدیث پاک میں آتا ہے کہ ایک دن حضرت جبرائیل علیہ السلام ! حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوئے اور کہا کہ میں نے آسمانوں پر ایک ایسا فرشتہ دیکھا جو تخت پر بیٹھا ہوا تھا اور اس کی خدمت میں ستر ہزار فرشتے صف بستہ کھڑے تھے اس کی ہر سانس سے اللہ تعالیٰﷻ ایک فرشتہ پیدا فرماتا ہے۔
ابھی ابھی میں نے اسے شکستہ پروں کے ساتھ کوہ قاف میں روتے ہوۓ دیکھا ہے ، اس نے جب مجھے دیکھا تو کہا تم اللہ تعالیٰﷻ کی بارگاہ میں میری سفارش کرو۔
میں نے اس سے پوچھا کہ تیرا جرم کیا ہے، اس نے کہا کہ معراج شریف کی شب جب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سواری گزری تو میں تخت پر بیٹھا رہا تعظیم کے لیے کھڑا نہیں ہوا اس لیے اللہ تعالٰیﷻ نے مجھے اس جگہ اس عذاب میں مبتلا کر دیا ہے۔
حضرت جبرائیل علیہ السلام فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ تعالیٰﷻ کے حضور اس کی سفارش کی 
اللہ تعالیٰﷻ نے مجھ سے فرمایا تم اس سے کہو کہ یہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجے چنانچہ اس فرشتہ نے آپ پر درود پاک بھیجا تو اللہ تعالیٰﷻ نے اس کی اس لغزش کو معاف فرما دیا۔اور اس کے نئے پر بھی پیدا فرما دئیے۔

کتاب گنجینہ درود شریف معہ اورد فتحه و اسم اعظم وخصائص عظمی منصب محمد اسلم نقشبندی مجددی صحفہ نمبر52/53

ہ📚✨Published from Blogger Prime Android App
‏﷽
*🌸 مفہوم ارشادِ نبوی ﷺ 💚*
جب بندہ بیمار ہوتا ہے یا سفر کرتا ہے تو اس کے لیے ان تمام عبادات کا ثواب لکھا جاتا ہے جنہیں اقامت یا صحت کے وقت یہ کیا کرتا تھا
(صحیح بخاری 2996)🌴
السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ

✨📚اُردو ترجمہ حدیثِ مبارکہ📚✨
‏﷽
*🌸 مفہوم ارشادِ نبوی ﷺ 💚*
حضرت انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ رکابی میں ڈھونڈ رہے تھے یعنی کدو ، اس وقت سے میں اسے ہمیشہ پسند کرتا ہوں
(ترمذی شریف 1850)‏‏🌴


آیت الکرسی کی فضیلت کے حوالے سے احادیث اور اسلامی روایات میں بہت سی فضیلتیں بیان کی گئی ہیں۔ 
ذیل میں آیت الکرسی کی چند فضیلتیں اردو میں بیان کی گئی ہیں جو مستند احادیث کی روشنی میں ہیں:
1- شیطان سے حفاظت:
حضرت ابوہریرہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلیﷺ نے فرمایا:
“جو شخص رات کو آیت الکرسی پڑھتا ہے، 
اللّٰہ تعالٰی اس پر ایک فرشتہ مقرر کر دیتا ہے جو اس کی حفاظت کرتا ہے اور شیطان اس کے قریب نہیں آتا۔”
(صحیح بخاری: 2311)

2- جنت میں داخلے کا ذریعہ:
حضرت ابوامامہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:
“جس شخص نے ہر فرض نماز کے بعد 
آیت الکرسی پڑھی، 
اس کو جنت میں داخل ہونے سے موت کے علاوہ کوئی چیز نہیں روک سکتی۔”
(نسائی: 9928)

3- دعا کی قبولیت:
رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:
“آیت الکرسی قرآن مجید کی سب سے عظیم آیت ہے، اور جو شخص اسے پڑھے گا، 
اس کی دعا قبول کی جاتی ہے۔”
(مسند احمد: 23463)

4- گھر کی حفاظت:
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
“جو شخص اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت آیت الکرسی پڑھ لیتا ہے، اللّٰہ تعالٰی اس کے گھر سے شیطان کو دور کر دیتا ہے۔”
(ترمذی: 2875)

5. اللّٰہ تعالٰی کی عظمت اور توحید کا بیان:
آیت الکرسی میں اللّٰہ تعالٰی کی عظمت، قدرت، اور توحید کا بیان ہے، اور اسے پڑھنے سے بندے کو اللہ تعالٰی کے قریب ہونے کا شرف حاصل ہوتا ۚ ہے،

یہ فضائل قرآن و حدیث کی روشنی میں 
اخذ کیے گئے ہیں اور روزمرہ زندگی میں اس عظیم آیت کو پڑھنا بے شمار برکتوں کا باعث ہے۔

Comments