Posts

صدقۃ الفطر کا شرعی حکم کیا ہے ؟

Image
      *🌹🤲🏻﷽🤲🏻🌹* صَدَقَۃُ الْفِطْر کے مسائل اور ان کا حل قسط اول (1)- سوال 1 تا 10 *سوال 1:* صدقۃ الفطر کا شرعی حکم کیا ہے  جواب: صدقۃ الفطر واجب ہے.  *(جامع ترمذی،ابواب الزکوۃ، باب ماجاء فی صدقۃ الفطر، جلد 2، صفحہ 151، رقم الحدیث : 674، دارالمعرفۃ بیروت)* نوٹ: صدقۃ الفطر کو فطرانہ اور فطرہ بھی کہتے ہیں.  *سوال2: صدقہ فطر مقرر کرنے کی کیا حکمتیں ہیں ؟ جواب: صدقۃ الفطر مقرر کرنے کی دو حکمتیں ہیں : 1- فضول اور بےہودہ کلام سے روزوں کی طہارت ہو جائے.  2- مساکین کو روزی اور خوراک حاصل ہو جائے.  *(سنن ابو داؤد، کتاب الزکوۃ، باب زکوۃ الفطر، جلد 2، صفحہ 157، رقم الحدیث : 1609، دار احیاء التراث العربی بیروت)* *سوال 3:* صَدَقَۃُ الْفِطْر کِن پر واجب ہوتا ہے ؟ جواب: صَدَقۃُالفطر اُن تمام مسلمانوں  پر واجب ہوتا ہے، جو صاحبِ نِصاب ہوں اور ان کا نصاب، حاجَتِ اَصْلِیَّہ (یعنی ضروریاتِ زندگی جیسے رہنے کا مکان، خانہ داری کا سامان وغیرہ) سے فارغ ہو.  *(فتاوی عالمگیری، کتاب الزکوۃ، الباب الثامن فی صدقۃ الفطر، جلد 1، صفحہ 191، مطبوعہ دارالفکر بیروت، فی...

 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کامیاب ہو گیا وہ شخص جس کو اسلام کی ہدایت نصیب ہوئی، اور ضرورت کے مطابق روزی ملی

Image
      🌹🤲🏻﷽🤲🏻🌹 مسلمان کے پانچ حقوق   *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  مسلمان کے مسلمان پر پانچ حقوق ہیں: سلام کا جواب دینا، دعوت قبول کرنا، جنازہ میں حاضر ہونا، مریض کی عیادت کرنا، اور جب چھینکنے والا«الحمد لله»کہے، تو اس کے جواب میں«يرحمك الله»کہنا۔*           *(📗سنــن ابــن ماجہ-1435)*       *🌹🤲🏻﷽🤲🏻🌹* 🍂 *کامیاب ہوگیا وہ شخص!*  *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کامیاب ہو گیا وہ شخص جس کو اسلام کی ہدایت نصیب ہوئی، اور ضرورت کے مطابق روزی ملی،اور اس نے اس پر قناعت کی۔*          (📗سنــن ابــن ماجہ-4138)       *🌹🤲🏻﷽🤲🏻🌹* *‏فرمانِ سیدُالانبیاء صلی اللّہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ واصحابہ وبارک وسلم* *جو  (روزے دار ) جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا نہ چھوڑے تو اللّہ تعالیٰﷻ کو اس کے کھانا پینا چھوڑنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے*  *(جامع ترمذی،۷۰۷)*       *🌹🤲🏻﷽🤲🏻🌹* 🌸 *ہر پریشانی سے نجات !*  *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر...

سترہ رمضان المبارک حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا یوم وصال ہے ،،  حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ تحریر ضرور پڑھیں

Image
 فضائل و مناقب ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا حصّہ اوّل محترم قارئینِ کرام : ام المؤمنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بعد نبیِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے حضرت سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا سے نکاح فرمایا ۔ جو مومنہ ، مہاجرہ اور بیوہ تھیں ۔ ان کے بعد نبیِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے شادی فرمائی ۔ امہات المؤمنین رضی اللہ عنہن میں یہی کنواری تھیں اور سب سے زیادہ ذہین اور مضبوط حافظے کی مالکہ تھیں ۔ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم اپنی جملہ ازواج میں سب سے زیادہ محبت و الفت حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ہی سے فرماتے تھے ۔ علم و فضل اور زہد و تقویٰ میں ان کا رتبہ بڑا بلند تھا ۔ بل کہ اکثر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے زیادہ عالمہ بھی تھیں اور بڑے بڑے علما صحابہ آپ سے بعض ایسے احکام کے بارے میں سوال کرتے تھے جو انہیں مشکل لگتے تھے ۔ شیخ الاسلام والمسلمین اعلی حضرت امام احمد رضا رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں :  بنتِ   صدیقِ    آرامِ    جانِ   نبی اُس حریمِ برأت پہ لاکھوں سلام یعنی ہے س...

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کسی ہدایت کی طرف بلائے تو اسے بھی اتنا ہی ثواب ملے گا

Image
        ⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲              نیکی کی طرف بلانے کا اجر! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کسی ہدایت کی طرف بلائے تو اسے بھی اتنا ہی ثواب ملے گا جتنا اس شخص کو ملے گا جس نے اس کی اتباع کی، اور اس سے ان کے ثواب میں کوئی کمی نہ ہو گی، اور جو کسی گمراہی کی طرف بلائے تو اسے بھی اتنا ہی گناہ ہو گا جتنا اس کی اتباع کرنے والوں کو ہو گا، اور اس سے ان کے گناہوں میں کوئی کمی نہ ہو گی۔ سنــن ابــن ماجہ   نیکی کی طرف بلانے کا اجر!  *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کسی ہدایت کی طرف بلائے تو اسے بھی اتنا ہی ثواب ملے گا جتنا اس شخص کو ملے گا جس نے اس کی اتباع کی، اور اس سے ان کے ثواب میں کوئی کمی نہ ہو گی، اور جو کسی گمراہی کی طرف بلائے تو اسے بھی اتنا ہی گناہ ہو گا جتنا اس کی اتباع کرنے والوں کو ہو گا، اور اس سے ان کے گناہوں میں کوئی کمی نہ ہو گی۔ سنــن ابــن ماجہ -206» بسم الله الرحمن الرحيم              ❤ رمضان اور قرآن! 🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب ...

.بڑی عمر کی عورتوں سے نکاح کرنا سنت ہے

Image
*اسے کبھی تکلیف نہ دو۔۔۔۔* وہ آپ کے لیے نعمت ہے!* 1. بڑی عمر کی عورتوں سے نکاح کرنا سنت ہے۔ 2. طلاق یافتہ سے نکاح کرنا سنت ہے۔ 3. بیوہ سے شادی کرنا سنت ہے۔ 4. گھر کے کاموں مثلاً کھانا پکانے، صفائی ستھرائی، کپڑے دھونے وغیرہ میں عورتوں کی مدد کرنا سنت ہے۔ 5. محبت کے اظہار کے لیے بیوی کے منہ میں ہاتھ سے کھانا ڈالنا سنت ہے۔ (خیرات کی ایک شکل کے طور پر درجہ بندی) 6. اپنی بیوی سے محبت، تعریف اور احترام کا زبانی اظہار کرنا سنت ہے۔ 7. اس کی غلطیوں کو معاف کرنا سنت ہے۔ 8. اپنی بیوی کے لیے خود کو خوشگوار دیکھنا سنت ہے۔ 9. اپنی بیوی کے جذبات جاننے کی کوشش کرنا اور ضرورت پڑنے پر اسے تسلی دینا سنت ہے۔ 10. اپنی بیوی کے ساتھ زندہ دل ہونا اور ایک ساتھ تفریحی وقت گزارنا سنت ہے۔ (ریسنگ، کہانی سنانا، اس کے ساتھ خوشی کے مواقع بانٹنا کچھ معروف مثالیں ہیں) 11۔ بیوی کی گود میں ٹیک لگانا اور آرام کرنا سنت ہے۔ 12. اپنی بیوی کو خوبصورت ناموں سے پکارنا سنت ہے۔ 13. یہ سنت ہے کہ اس کے نجی معاملات کو خاندان کے دیگر افراد یا دوستوں کے سامنے ظاہر نہ کریں۔ 14. اپنے والدین سے محبت اور احترام کرنا سنت ہے۔ *خواتین کا احت...

 حالتِ روزہ میں اِحتِلام ہوجائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

Image
روزہ اور گیارہ غلط فہمیاں  پہلی غَلَط فہمی:*  اُلٹی آنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ دُرُست مسئلہ:*  اَزْخود کتنی ہی اُلٹی یا قَے آئے روزہ نہیں ٹوٹتا البتہ خود قصداً (یعنی جان بوجھ کر) مثلاً انگلی وغیرہ منہ میں ڈال کر قَے کی اور وہ منہ بَھر ہو تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ دوسری غَلَط فہمی:  حالتِ روزہ میں اِحتِلام ہوجائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ دُرُست مسئلہ: حالتِ روزہ میں اِحتِلام سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ تیسری غَلَط فہمی:*  کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ تھوک یا بلغم نگل جانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا یا مکروہ ہوگا اسی بِنا پر وہ بار بار تھوکتے رہتے ہیں۔ دُرُست مسئلہ: تھوک اور بلغم جب تک منہ میں ہے ان کو نگلنے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا ہاں منہ سے باہَر مثلاً ہتھیلی پر تھوک کر پھر منہ میں دوبارہ ڈالا تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور ایسا عام طور پر کوئی نہیں کرتا۔ چوتھی غَلَط فہمی:  کچھ لوگ روزہ میں تیل، خوشبو لگانے اور مُوئے زیرِ ناف صاف کرنے کو درست نہیں سمجھ رہے ہوتے۔ دُرُست مسئلہ:  یہ کام روزہ کی حالت میں جائز ہیں۔ سُرمہ لگانے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹے گا، البتہ کاجَل کا حکم سُرمہ والا نہیں کاجَل سے پرہ...

احادیث نبوی صلى الله عليه وسلم

Image
▪️احادیث نبوی صلى الله عليه وسلم ۱۔ عن أبی ہریرۃ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من صام رمضان اِیمانا واحتسابا ، غُفر لہ ما تقدم من ذنبہ. حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس نے رمضان کے روزے ، ایمان واخلاص کے ساتھ اور اللہ سے اجر کی توقع کے ساتھ رکھے، اس کے تمام سابقہ گناہ معاف ہو گئے۔ ( بخاری : کتاب الصوم) ۲۔ عن أبی سعید الخدری رضی اللّٰہ عنہ قال: غزونا مع رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لست عشرۃ مضت من رمضان ، فمنا من صام ومنا من أفطر ، فلم یعب الصائم علی المفطر، ولا المفطر علی الصائم. حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رمضان کی سولہ تاریخ کو جہاد کیا ، ہم میں سے کچھ لوگوں نے روزہ رکھا ہوا تھا اور کچھ بغیرروزے سے تھے، نہ تو روزہ دار وں نے دوسروں کو غلط سمجھا اور نہ دوسروں نے روزہ داروں کو۔ ( بحاری :کتاب الصوم) ۔ عن أبی ہریر ۃ رضی اللّٰہ عنہ أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: اِذا جائ رمضان فُتّحت أبواب الجنۃ ، وغُلّقت أبواب النار ، وصُفّدت الشیاطین حضرت ابو ہریر...