*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کامیاب ہو گیا وہ شخص جس کو اسلام کی ہدایت نصیب ہوئی، اور ضرورت کے مطابق روزی ملی
🌹🤲🏻﷽🤲🏻🌹
مسلمان کے پانچ حقوق
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان کے مسلمان پر پانچ حقوق ہیں: سلام کا جواب دینا، دعوت قبول کرنا، جنازہ میں حاضر ہونا، مریض کی عیادت کرنا، اور جب چھینکنے والا«الحمد لله»کہے، تو اس کے جواب میں«يرحمك الله»کہنا۔*
*(📗سنــن ابــن ماجہ-1435)*

*🌹🤲🏻﷽🤲🏻🌹*
🍂 *کامیاب ہوگیا وہ شخص!*
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کامیاب ہو گیا وہ شخص جس کو اسلام کی ہدایت نصیب ہوئی، اور ضرورت کے مطابق روزی ملی،اور اس نے اس پر قناعت کی۔*
(📗سنــن ابــن ماجہ-4138)
*🌹🤲🏻﷽🤲🏻🌹*
*فرمانِ سیدُالانبیاء صلی اللّہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ واصحابہ وبارک وسلم*
*جو (روزے دار ) جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا نہ چھوڑے تو اللّہ تعالیٰﷻ کو اس کے کھانا پینا چھوڑنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے*
*(جامع ترمذی،۷۰۷)*
*🌹🤲🏻﷽🤲🏻🌹*
🌸 *ہر پریشانی سے نجات !*
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ابن آدم! تو میری عبادت کے لیے یک سو ہوجا تو میں تیرا سینہ بے نیازی سے بھر دوں گا، اور تیری محتاجی دور کر دوں گا، اگر تو نے ایسا نہ کیا تو میں تیرا دل مشغولیتوں سے بھر دوں گا، اور تیری محتاجی دور نہ کروں گا۔*
*(📗سنــن ابــن ماجہ-4107)*
*🌹🤲🏻﷽🤲🏻🌹*
*سورۂ حِجْر کے بارے میں اَحادیث:*
(1) …حضرت عبد اللّٰہ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں :نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حِجْر والوں کے بارے میں ارشاد فرمایا’’تم اس(عذاب یافتہ) قوم کے پاس سے روتے ہوئے گزرو اور اگر تم رو نہیں سکتے تو ان کے پاس سے نہ گزرو تاکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ تم پر بھی وہی عذاب آ جائے جو ان پر نازل ہواتھا۔
📓(بخاری، کتاب التفسیر، سورۃ حجر، باب ولقد کذّب اصحاب الحجر المرسلین، ۳ / ۲۵۵، الحدیث: ۴۷۰۲)
*🌹🤲🏻﷽🤲🏻🌹*
🌺 *فیضانِ رمضان* 🌺
*فرمانِ مصطفٰی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ واصحابہ وبارک وسلم:*
*سحری پوری کی پوری برکت ہے پس تم نہ چھوڑو چاہے یہی ہو کہ پانی کا ایک گھونٹ پی لو، بے شک اللہ عزوجل اور اس کے فرشتے رحمت بھیجتے ہیں سحری کرنے والوں پر*
*( مسند امام احمد حدیث 11396 )*
*🌹🤲🏻﷽🤲🏻🌹*
*🌴🌹حدیث رسول🌹🌴*
*حمید بن عبد الرحمن، حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ ایک شخص نے (دن میں) رمضان المبارک میں اپنی بیوی کے ساتھ جماع کر لیا، پھر رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم سے اس کے متعلق دریافت کیا، آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا کوئی غلام یا لونڈی آزاد کر سکتا ہے؟ اس نے کہا نہیں، آپ نے فرمایا کیا دو مہینے کے روزے رکھ سکتا ہے، اس نے کہا نہیں، تو آپ نے فرمایا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا دے۔*
*(صحیح مسلم، 103)*
*🌹🤲🏻﷽🤲🏻🌹*
*🌴🌹حدیث رسول🌹🌴*
*رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے ارشاد فرمایا:*
*جنت کا ایک دروازہ جسے ریان کہتے ہیں، اس دروازے سے قیامت کے دن روزہ دار ہی داخل ہو گے۔*
*(بخاری شریف، 6981)*
*🌹🤲🏻﷽🤲🏻🌹*
*سورۂ حِجْر کے بارے میں اَحادیث:*
(1) …حضرت عبد اللّٰہ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں :نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حِجْر والوں کے بارے میں ارشاد فرمایا’’تم اس(عذاب یافتہ) قوم کے پاس سے روتے ہوئے گزرو اور اگر تم رو نہیں سکتے تو ان کے پاس سے نہ گزرو تاکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ تم پر بھی وہی عذاب آ جائے جو ان پر نازل ہواتھا۔
📓(بخاری، کتاب التفسیر، سورۃ حجر، باب ولقد کذّب اصحاب الحجر المرسلین، ۳ / ۲۵۵، الحدیث: ۴۷۰۲)
*🌹🤲🏻﷽🤲🏻🌹*
*🌹سورۂ بنی اسرائیل کی فضیلت🌹*
حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہافرماتی ہیں ’’نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس وقت تک اپنے بستر پر نیند نہیں فرماتے تھے جب تک سورۂ بنی اسرائیل اور سورۂ زُمر کی تلاوت نہ کر لیں ۔
📓( ترمذی، کتاب فضائل القرآن، ۲۱-باب، ۴ / ۴۲۲، الحدیث: ۲۹۲۹)
*🌹🤲🏻﷽🤲🏻🌹*
*کوئی ایسا فتنہ نہیں، کوئی ایسی مصیبت نہیں جو اس امت پر پڑنی ہو اور اللہ کے رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم نے پہلے بتا نہ دیا ہو....*
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریب ہے کہ دیگر قومیں تم پر ایسے ہی ٹوٹ پڑیں جیسے کھانے والے پیالوں پر ٹوٹ پڑتے ہیں تو ایک کہنے والے نے کہا: کیا ہم اس وقت تعداد میں کم ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، بلکہ تم اس وقت بہت ہو گے، لیکن تم سیلاب کی جھاگ کے مانند ہو گے(جس کا کوئی وزن نہیں ہوتا) ، اللہ تعالیٰ تمہارے دشمن کے سینوں سے تمہارا خوف نکال دے گا، اور تمہارے دلوں میں «وہن» ڈال دے گا تو ایک کہنے والے نے کہا: اللہ کے رسول! «وہن» کیا چیز ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ دنیا کی محبت اور موت کا ڈر ہے*
ابو داؤد_ حدیث نمبر 4297
*🌹🤲🏻﷽🤲🏻🌹*
فرمانِ مصطفیٰ ﷺ
جس نے ماہ رمضان کا ایک روزہ بھی خاموشی اور سکون سے رکھا، اس کیلئے جنت میں ایک گھر *سبز زبرجد* یا *سرخ یاقوت* کا بنایا جائے گا۔
( المعجم الاوسط ، جلد 1 ، صفحہ 379 ، حدیث 1768 )
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِه وَسَلِّمُ ﷺ ❤️❤️
Comments
Post a Comment