یہ روزہ مکمل نہ کرنے والے کی سزا ہے ؛ تو اس کی کیا سزا ہو گی جو ویسے ہی روزہ چھوڑ دیتا ہے 

یہ روزہ مکمل نہ کرنے والے کی سزا ہے ؛ تو اس کی کیا سزا ہو گی جو ویسے ہی روزہ چھوڑ دیتا ہے 

سیدنا ابو امامہ الباہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا :
Published from Blogger Prime Android App
میں سویا ہوا تھا کہ (خواب میں) میرے پاس دو آدمی آئے اور مجھے میرے بازو سے پکڑ کر ایک دشوار گزار پہاڑی پر لے گئے اور کہا: چڑھیں! میں نے کہا: میں اس کی طاقت نہیں رکھتا! وہ کہنے لگے: آپ چڑھیے، ہم آپ کیلیے چڑھنا آسان کر دیں گے*

ثمَّ انطلَق بي، فإذا أنا بقومٍ مُعلَّقينَ بعراقيبِهم، مُشقَّقةٍ أشداقُهم، تسيلُ أشداقُهم دَمًا !*
پھر وہ مجھے ایک ایسی قوم کے پاس لے گئے جنہیں ان کی ایڑھیوں کے بل لٹکایا گیا تھا، اور ان کی بانچھیں چیری ہوئی تھیں اور ان سے خون بہہ رہا تھا!*

میں نے کہا: یہ کون ہیں؟ تو انہوں نے کہا:*
هؤلاءِ الَّذينَ يُفطِرونَ قبْلَ تحِلَّةِ صومِهم!
*یہ افطاری کا وقت ہونے سے پہلے روزہ افطار کرنے والے لوگ ہیں ..."*

یعنی وہ لوگ فرضی روزہ رکھتے تھے مگر درمیان میں ہی بغیر عذر کے جان بوجھ کر افطار کر لیتے تھے (روزہ توڑ دیتے تھے) 

صحيح ابن حبان : 7491 ، السنن الكبرى للنسائي : 3286 ، صحيح ابن خزيمة : 1986 

امام البانی رحمہ اللہ اس حدیث کو سلسلہ صحیحہ میں درج کرنے کے بعد فرماتے ہیں :*

یہ ایسے شخص کی سزا ہے جس نے روزہ تو رکھا لیکن اسے وقت سے پہلے ہی کھول لیا! تو اس شخص کا حال کیا ہو گا جس نے سرے سے روزہ رکھا ہی نہیں!! ہم اللہ تعالی سے دنیا و آخرت میں سلامتی اور عافیت کا سوال کرتے ہیں.

سلسلة الأحاديث الصحيحة 3951 

Comments

Popular posts from this blog

ایک صحابی نے رسول صلی اللّٰه  علیہ وسلم سے پوچھا کہ میرا ایک پڑوسی ہے اس کی کھجور ٹیڑھی ہو کر میرے گھر میں چند اس کی شاخیں ہیں

حضرت ابو بکر صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ ایک روز چلتے پھرتے مدینے میں یہودیوں کے محلے میں پہنچ گئے

حدیث پاک میں آتا ہے کہ ایک دن حضرت جبرائیل علیہ السلام ! حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوئے