جانور بھی جنت میں جاٸیں گے ...
*🌹جانور بھی جنت میں جاٸیں گے ...🌹*

خلیفہ اعلی حضرت، مولانا نعیم الدین مراد آبادی علیہ الرحمہ سے کسی نے سوال کیا!!
*کیا کوئی جانور جنت میں بھی جائے گا...؟*
آپ نے جواباً ارشاد فرمایا اور۔۔۔۔
" اشباہ و و النظائر " کے حوالے سے دس جانوروں کا قول نقل کیا
*(1)...* سیدعالم صلی اللہ علیہ وسلم کا " ناقہ" یعنی اونٹنی
*(2)...* حضرت صالح علیہ السلام کی " اونٹنی"
*(3)...* حضرت ابراہیم علیہ السلام کا " گئو سالہ"
*)4)...* حضرت سلیمان علیہ السلام کی " چیونٹی"
*(5)...* حضرت اسمعیل علیہ السلام کا " مینڈھا"
*(6)...* حضرت موسی علیہ کی " گائے"
*(7)...* حضرت یونس علیہ السلام کی " مچھلی"
*(8)...* حضرت عزیر علیہ السلام کا " دراز گوش"
*(9)...* بلقیس کا " ہد ہد"
*(10)...* اصحاب کہف کا " کتا"
فتاوی صدر الافاضل ص 570
زرا سوچیں یہ جنت میں کیوں جائیں گے؟ کیا ان جانوروں نے
نمازیں، روزے، حج، ادا کئے؟ نوافل ، صدقہ ، خیرات کیا؟
قران و احادیث و فقہ کا علم حاصل کیا؟
یہ تو شرع کے مکلف ہی
نہیں، اور نہ جانوروں کے واسطے جنت و جھنم ہے۔۔
ان میں سے کچھ بھی نہ کیا ۔۔۔۔!!
محض انبیاء و اولیاء کی طویل و مختصر صحبت کی وجہ سے
ان تمام جانوروں کو یہ عزت و مقام ملا۔۔۔۔
چند منٹوں یا لمحوں کی "نسبت " نے انہیں جنت میں پہنچادیا
زرا سوچیں!!!!
جب یہ جانور اللہ والوں کی نسبت سے جنتی ہوسکتے ہیں
تو وہ اصحاب رسول جنہوں نے آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم
کی طویل و مختصر صحبت پائی ، ایمان پر ہی خاتمہ ہوا اور
شرفِ صحابیت سے مشرف و ملقب ہوئے جنت میں کیوں نہ
جائیں گے؟
ہم تو کہتےہیں " ہر صحابی نبی جنتی جنتی"
اور کہتے رہیں گے، اور یہی عقیدہ قبر میں لے کر جائیں گے
ان شاء اللہ🥰🥰🥰
*اللہ والوں کی نسبت بڑی چیز ہے*
*مل جاۓ یہ دولت تو بڑی چیز ہے*
ابنِ حجر۔
Comments
Post a Comment