علم کی بات چھپانے کا وبال
*🌹بِســــــــــمِﷲِالرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ🌹*

*🔰 علم کی بات چھپانے کا وبال*
*عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ:*
*مَا مِنْ رَجُلٍ يَحْفَظُ عِلْمًا فَيَكْتُمُهُ، إِلَّا أُتِيَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلْجَمًا بِلِجَامٍ مِنَ النَّارِ.*
*(ابن ماجہ، السنن، رقم الحدیث: 261)*
*سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:*
*جس شخص کو علم (کا کوئی مسئلہ) یاد ہو، پھر وہ اُسے چھپا لے، وہ (شخص) قیامت کے دن اِس طرح آئے گا کہ اُسے آگ کی لگام پڑی ہوگی۔*
*(ابن ماجہ، السنن، كِتَابُ الْفِتَنِ، بَابُ السَّوَادِ الْأَعْظَمِ، رقم
فرمانِ مصطفیٰ ﷺ
الله پاک دوست رکھے اسے، جو *حسین ؓ* کو دوست رکھے۔
*( السنن الترمذی ، جلد 5 ، صفحہ 429 ، حدیث
🌹°。°。📚°。°。🇸🇦°。°。🌹
💞 *تمہارے اعمال اور دل!*
*نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ تمہاری صورتوں اور تمہارے مالوں کو نہیں دیکھتا بلکہ وہ تمہارے اعمال اور دلوں کو دیکھتا ہے ۔*
*(📗سنــن ابــن ماجہ 🌹°。°。📚°。°。🇸🇦°。°。🌹
*🌹🤲🏻﷽🤲🏻🌹*
🌺 *ایمان اور بھائی چارہ !*
*نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص ایماندار نہ ہو گا جب تک اپنے بھائی کے لیے وہ نہ چاہے جو اپنے نفس کے لیے چاہتا ہے۔*
*(📗صحیح بخاری-13)*
*🌹🤲🏻﷽🤲🏻🌹*
*فرمانِ سیدُالانبیاء صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ واصحابہ وبارک وسلم*
*جو جمعہ کے دن غسل کرے اس کے گناہ اور خطائیں مٹا دی جاتی ہیں اور جب چلنا شروع کیا تو ہر قدم پر بیس نیکیاں لکھی جاتی ہیں*
*(المعجم، ج ١٨، ص١٣٩، حدیث٢٩٢)*
🌹••••═☆༻◉﷽◉༺☆═••••🌹
*📚❣حـــــــدیثِ رســـولﷺ❣📚*
🌹💦 ☜ *وَقَدْ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرِ بْنِ سَابِقٍ الْخَوْلَانِيُّ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ، ثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ، قَالَ: قَامَ مَكْحُولٌ وَابْنُ أَبِي زَكَرِيَّا إِلَى خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ وَقُمْتُ مَعَهُمَا، فَقَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، قَالَ: انْطَلِقْ بِنَا إِلَى ذِي مِخْمَرٍ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «سَتُصَالِحُكُمُ الرُّومُ صُلْحًا آمِنًا، ثُمَّ تَغْزُونَ أَنْتُمْ وَهُمْ عَدُوًّا، فَتُنْصَرُونَ وَتَسْلَمُونَ وَتَفْتَحُونَ، ثُمَّ تُنْصَرُونَ بِمَرْجٍ فَيَرْفَعُ لَهُمْ رَجُلٌ مِنَ النَّصْرَانِيَّةِ الصَّلِيبَ، فَيَغْضَبُ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَيَقُومُ إِلَيْهِمْ فَيَدُقُّ الصَّلِيبُ فَعِنْدَ ذَلِكَ تَغْضَبُ الرُّومُ فَيَجْتَمِعُونَ لِلْمَلْحَمَةِ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ، وَهُوَ أَوْلَى مِنَ الْأَوَّلِ ""[التعليق - من تلخيص الذهبي] 8299 - صحيح*
💦🌹☜ *حسان بن عطیہ فرماتے ہیں : مکحول اور ابن ابی زکریا ، خالد بن معدان کے پاس گئے ، میں بھی ان کے ساتھ تھا ، انہوں نے بتایا کہ خالد نے جبیر بن نفیر کا یہ بیان نقل کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے صحابی ذی مخمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :*
📜 ```تم عنقریب روم سے امن کے لئے صلح کر لو گے ، پھر تم مل کر دشمن سے جنگ کرو گے ، تمہاری مدد کی جائے گی ، تم فتحیاب ہو جاؤ گے ، پھر تم مرج میں پڑاؤ ڈالو گے ، ایک نصرانی شخص صلیب بلند کرے گا ، اس کو دیکھ کر ایک مسلمان غصے میں بھڑک اٹھے گا ، اور اس کی صلیب پکڑ کر توڑ دے گا ، صلیب ٹوٹنے پر روم غصے میں آ جائیں گے ، پھر یہ سب تمہارے خلاف جنگ کے لئے جمع ہو جائیں گے ۔
٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا ۔ اور یہ اسناد ، پہلی اسناد سے بہتر ہے ۔```
📜💦 *الــمسُتـدرَك حاكم 8299*💦📜
◉﷽◉༺
*📚❣حـــــــدیثِ رســـولﷺ❣
🌹💦 ☜ *أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّوْرَقِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْإِمَامُ، ثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بِشْرٍ الْغَنَوِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «لَتُفْتَحَنَّ الْقُسْطَنْطِينِيَّةُ، وَلَنِعْمَ الْأَمِيرُ أَمِيرُهَا، وَلَنِعْمَ الْجَيْشُ ذَلِكَ الْجَيْشُ» قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: «فَدَعَانِي مَسْلَمَةُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ فَسَأَلَنِي عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ، فَحَدَّثْتُهُ فَغَزَا الْقُسْطَنْطِينِيَّةَ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ، وَلَمْ يُخْرِجَاهُ ""[التعليق - من تلخيص الذهبي] 8300 - صحيح*
💦🌹☜ *عبداللہ بن بشر الغنوی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم قسطنطنیہ کو فتح کر لو گے ، اس کا امیر کیا ہی اچھا امیر ہو گا اور وہ لشکر کیا ہی اچھا لشکر ہو گا ۔*
📜 ```عبیداللہ کہتے ہیں : مسلمہ بن عبدالملک نے مجھے بلوایا اور اس حدیث کے بارے میں مجھ سے پوچھا ، تو میں نے ان کو یہ حدیث سنائی ، تب اس نے قسطنطنیہ پر حملہ کیا ۔
٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا ۔```
📜💦 *الــمسُتـدرَك حاكم 8300*💦📜
🌹••••═☆༻◉﷽◉༺☆═••••🌹
*📚❣حـــــــدیثِ رســـولﷺ❣📚*
🌹💦 ☜ *أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَغْدَادِيُّ، ثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قَبِيلٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، يَقُولُ: تَذَاكَرْنَا فَتْحَ الْقُسْطَنْطِينِيَّةِ وَالرُّومِيَّةِ، فَدَعَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو بِصُنْدُوقٍ فَفَتَحَهُ، فَقَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَكْتُبُ، فَقَالَ رَجُلٌ: أَيُّ الْمَدِينَتَيْنِ تُفْتَحُ قَبْلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «مَدِينَةُ هِرَقْلَ» يُرِيدُ مَدِينَةَ الْقُسْطَنْطِينِيَّةِ، «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ، وَلَمْ يُخْرِجَاهُ»[التعليق - من تلخيص الذهبي] 8301 - على شرط البخاري ومسلم*
💦🌹☜ *حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہمارے درمیان قسطنطنیہ اور روم کی فتح کی باتیں ہو رہی تھیں ، عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے اپنا صندوق منگوایا ، اس کو کھولا ، پھر فرمایا :*
📜 ```ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس ہوتے تھے ، اور آپ ﷺ کی باتیں لکھ لیا کرتے تھے ، ایک آدمی نے پوچھا : یا رسول اللہ ﷺ دونوں میں سے پہلے کون سا شہر فتح ہو گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ہرقل کا شہر ۔
٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا ۔```
📜💦 *الــمسُتـدرَك الحاکم 8301
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
💦 *وضو کی فضیلت !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآله وسلم نے فرمایا: تم میں سے جب کوئی وضو کرتا ہے، اور اچھی طرح وضو کرتا ہے، پھر مسجد آتا ہے، اور اس کے گھر سے نکلنے کا سبب صرف نماز ہی ہوتی ہے، تو اس کے ہر قدم کے بدلے اللہ تعالیٰ اس کا ایک درجہ بلند کرتا اور ایک گناہ مٹاتا ہے، یہاں تک کہ وہ مسجد میں داخل ہو جائے ۔*🔹
📗«سنــن ابــن ماجہ-281»~
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہےکہ
"ایک درزی نے حضورﷺ کی دعوت کی میں بھی آپﷺ کے ساتھ موجود تھا اُس نے روٹی اور شوربہ پیش کیا جس میں خشک گوشت کی بوٹیاں اور کدو کے ٹکڑے تھے میں نے دیکھا کہ حضورﷺ کدو شریف تلاش کرکے تناول فرما رہے ہیں۔ اس کے بعد میں بھی کدو شریف کو پسند کرتا ہوں۔"
(بخاری شریف، کتاب البیوع، باب الخیاط ،حدیث: 2092)
*🌹بِســــــــــمِﷲِالرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ🌹*
*🔰 روزِ قیامت پہلا محاسبہ نماز کا ہوگا*
*عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضی اللہ عنہ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ ﷺ يَقُولُ:*
*إِنَّ أَوَّلَ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ عَمَلِهِ صَلَاتُهُ فَإِنْ صَلُحَتْ فَقَدْ أَفْلَحَ وَأَنْجَحَ وَإِنْ فَسَدَتْ فَقَدْ خَابَ وَخَسِرَ فَإِنِ انْتَقَصَ مِنْ فَرِيضَتِهِ شَيْءٌ قَالَ الرَّبُّ عَزَّ وَجَلَّ اُنْظُرُوا هَلْ لِعَبْدِي مِنْ تَطَوُّعٍ فَيُكَمَّلَ بِهَا مَا انْتَقَصَ مِنْ الْفَرِيضَةِ.*
*(ترمذی، السنن، رقم الحدیث: 413)*
*حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ:*
*قیامت کے روز بندے سے سب سے پہلے اُس کی نماز کا حساب ہوگا، اگر وہ ٹھیک رہی تو کامیاب ہوگیا، اور اگر اس میں کمی نکلی تو وہ ناکام و نامراد رہا۔ اگر اس کی فرض نمازوں میں کوئی کمی ہوگی تو رب تعالیٰ (فرشتوں سے) فرمائے گا: دیکھو میرے بندے کے پاس کوئی نفل نماز ہے؟ چنانچہ فرض نماز کی کمی کی تلافی نفل سے کردی جائے گی۔*
*(ترمذی، السنن، أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللهِ ﷺ، بَاب مَا جَاءَ أَنَّ أَوَّلَ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الصَّلاَةُ، رقم الحدیث: 413)*
Comments
Post a Comment