قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کا حساب ہوگا
بِســــــــــمِﷲِالرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ🌹*
✧صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب
صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدﷺ
✧صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلیہ وَاٰلِهِ وَبَارِکْ وَسَــِلّمْ
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه*
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں:
نبی اکرم ﷺ پر معراج کی رات پچاس نمازیں فرض کی گئیں، پھر کم کی گئیں یہاں تک کہ پانچ کر دی گئیں. پھر پکار کر کہا گیا: "اے محمد! میری بات اٹل ہے، تمہیں ان پانچ نمازوں کا ثواب پچاس کے برابر ملے گا."
ترمذی 213
(بخاری 3342؛ ماجہ 1399؛ نسائی 450؛ مسلم 415)

سسکتی تکبیریں، خالی وضو خانے، اور ویران مسجدیں۔۔*
پوچھ رہی ہیں یا رب، رمضان ختم ہوا یا مسلمان؟؟؟؟*
*نماز کی اہمیت*
*قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کا حساب ہوگا۔
*(سنن نسائی۔470)*
*نماز میں سستی کرنے والوں کیلئے ویل نامی جہنم کی جگہ ہے۔*
*( الماعون - 4 تا 5)*
*بیشک نماز ایمان والوں پر مقررہ وقت میں ادا کرنا فرض ہے۔*
*(سورۃ النساء -103)*
*نماز انسان کو بےحیائی اور بُرائی کے کاموں سے روکتی۔*
*(سورة العنكبوت - 45)*
*بے نمازی جہنم میں ہوگا اور کسی کی سفارش اسے فائدہ نہ دے گی۔*
( المدثر -40 تا 48
*آدمی اور کفر و شرک کے درمیان فرق نماز کا چھوڑنا ہے۔*
*(صحیح مسلم 246 تا 248
*جسکی عصر کی نماز فوت ہوگی اسکی اولاد اور اسکے اہل ہلاک ہو گئے ۔*
سنن دارمی 1266
*بے نمازی کا انجام قارون، فرعون، ہامان اور ابی بن حلف کے ساتھ ہوگا۔*
ابن حبان 1467
*لوگو! نماز اور اپنے غلاموں کے بارے میں اللّٰہ سے ڈرتے رہنا۔*
(سنن ابوداؤد - 5156
حضرت سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ
رسول کریم خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے ایک حدیث قدسی بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا
(اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں)
آدم کے بیٹے اگر تو کسی چیز کے چلے جانے پر پہلی مرتبہ ہی صبر کرے
اور ثواب کی امید رکھے تو میں تیرے لیے جنت سے کم بدلے پر راضی نہیں ہوگا
(ابن ماجہ رقم حدیث 1597)
*بسم الله الرحمن الرحيم*
*قرض نہ ادا کرنے کی نیت
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو کوئی لوگوں کا مال قرض کے طور پر ادا کرنے کی نیت سے لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی طرف سے ادا کرے گا اور جو کوئی نہ دینے کے لیے لے، تو اللہ تعالیٰ بھی اس کو تباہ کر دے گا۔
صحیح بخاری 2387
Comments
Post a Comment